اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے مضبوط تر صنعتی...

چینی صدر کا جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے مضبوط تر صنعتی پیداوار کی ضرورت پر زور

چین کے وسطی صوبہ ہینان کے شہر لویانگ میں چینی صدر شی جن پھنگ لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے دورے میں  پیداواری ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت  کے فروغ  کے لئے  پیداواری صعنت کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ  میں بیئرنگ تیار کرنے والی  کمپنی کے معائنہ دورے کے موقع پر کیا۔

شی نے مختلف  اقسام کی بیئرنگ مصنوعات کی کارکردگی اور اطلاق سے متعلق جاننے کے لئے کمپنی کے ذہین پیداواری  پلانٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ذہین پیداواری یونٹ کا معائنہ کیا اور کارکنوں  سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ حقیقی معیشت کی ترقی کی راہ پر گامزن رہا ہے۔ ماضی میں  ماچس، صابن اور لوہے کی درآمد پر انحصار سے لے کر اب سب سے زیادہ صنعتی کیٹگریز کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پیداواری ملک بننے تک ہم نے درست راستہ چنا ہے۔

شی نے کہا کہ چین کو پیداواری شعبے کو مضبوط بنانے، خود انحصاری اور پائیداری کے اصولوں پر عملدرآمد  اور اہم  شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں مہارت کے حصول کا  سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے صنعتوں، جامعات اور تحقیقاتی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور بڑی تعداد میں اعلیٰ معیار کے باصلاحیت افراد تیار کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!