اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین عالمی صحت کے لئےمسلسل خدمات ادا کرنے کو تیار ہے،چینی وفد

چین عالمی صحت کے لئےمسلسل خدمات ادا کرنے کو تیار ہے،چینی وفد

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 78ویں عالمی صحت اسمبلی کا منظر-(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا) 78ویں عالمی صحت اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے) میں چینی وفد نے صحافیوں کو چین کی صحت سے متعلق حالیہ ترقی اور صحت کے عالمی نظم و نسق میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام افراد کے لئے صحت کے عالمی معاشرے کی تعمیر کے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین کے قومی صحت کمیشن(این ایچ سی) کے سربراہ اور چینی وفد کے قائد لی ہائی چھاؤ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین لوگوں اور زندگی کو اولیت دینے کے اصول پر کاربند ہے اور اس نے صحت مند چین اقدام کے تحت ملک گیر سطح پر 18 بڑے عوامی صحت پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔

لی کے مطابق چین میں اوسط متوقع عمر 2024 میں 79 سال تک پہنچ چکی ہے جبکہ زچگی اور نوائیدہ بچوں کی اموات کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین صحت کے عالمی نظم و نسق میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور تمام لوگوں کے لئے صحت کے عالمی معاشرے کی تعمیر میں چینی بصیرت اور قوت کے ساتھ مسلسل حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے کثیرجہتی نظام کی بھرپور حمایت اور صحت کے عالمی امور میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے مرکزی اور رابطہ کار کردار کی بھرپور معاونت کا عزم دہرایا۔

لی نے مزید کہا کہ چین کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے رکن ممالک کی بہتر خدمت کے لئے ڈبلیو ایچ او کی اندرونی اصلاحات کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس عمل میں مالی و افرادی وسائل کے ذریعے حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔

بیماریوں کی نگرانی اور روک تھام کی قومی انتظامیہ کے نائب ڈائریکٹر شیا گانگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین نے اپنے قومی حالات کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ کی حکمت عملیاں تیار کی ہیں، بالخصوص نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کی ترقی میں مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔

شیا نے کہا کہ چین صحت کے عالمی نظم و نسق میں ڈبلیو ایچ او کے قائدانہ اور رابطہ کار کردار کی حمایت جاری رکھے گا، بین الاقوامی صحت کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا، وبا سے متعلق معاہدے پر کام میں حصہ لے گا اور عالمی عوامی صحت کے تحفظ کے لئے کام کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!