اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے آمدہ 5 سالہ منصوبے پر عوام سے رائے طلب کرلی

چین نے آمدہ 5 سالہ منصوبے پر عوام سے رائے طلب کرلی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر شی جن پھنگ 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2030-2026) میں چین کی اقتصادی و سماجی ترقی پر ایک سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے قومی اقتصادی و سماجی ترقی سے متعلق اپنے اگلے 5 سالہ منصوبے پر عوام کی رائے جاننے کے لئے منگل سے آن لائن عوامی مشاورت شروع کردی ہے۔

اگلے ماہ کے دوران انٹرنیٹ صارفین پیپلز ڈیلی، شِنہوا نیوز ایجنسی، چائنہ میڈیا گروپ اور xuexi.cn کی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2030-2026) پر اپنی رائے سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

چین 2026 سے 15 ویں 5 سالہ منصوبے پر عملدرآمد شروع کرے گا۔ فی الحال کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اس منصوبے کے لئے تجاویز تیار کررہی ہے۔

5 سالہ منصوبے چین کی درمیانی اور طویل مدتی ترقی کے لئے کلیدی تزویراتی دستاویزات کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان میں ہر 5 سالہ مدت کے لئے مختلف شعبوں میں قومی اہداف، اہم کاموں اور پالیسی ہدایات کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!