اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں 5امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت،اقوام متحدہ کا رسد بڑھانے...

غزہ میں 5امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت،اقوام متحدہ کا رسد بڑھانے کامطالبہ

غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فلسطینی شہری ایک بچی کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی وزارت دفاع کے ماتحت ایک یونٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے 5 امدادی ٹرک جنگ زدہ غزہ میں داخل ہوئے۔ ایک روز قبل اسرائیل نے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کو ختم کرنے اور علاقے میں محدود امداد کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ ایک ایسا قدم سے  جسے اقوام متحدہ نے غزہ میں سنگین انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی قرار دیاہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سویلین امور کے ذمہ دار اسرائیلی سرکاری یونٹ کی علاقائی حکومتی سرگرمیوں کے رابطہ کار (سی او جی اے ٹی) کے دفتر کے مطابق امدادی سامان سے لدے ٹرک سکیورٹی معائنے کے بعد کرم شالوم سرحدی گزرگاہ سے داخل ہوئے۔

سی او جی اے ٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی دفاعی افواج) غزہ میں انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنا جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ امداد حماس کے ہاتھوں نہ لگے۔

تاہم اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے ایکس پر کہا کہ یہ ٹرک ‘سمندر میں ایک قطرہ’ کے برابر ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ امداد ان شہریوں تک پہنچنی چاہیے جنہیں فوری طور پر اس کی ضرورت ہے اور ہمیں اس میں اضافے کی اجازت دی جائے۔

اس سے قبل حماس کے میڈیا آفس نے کہا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران سے بچنے کے لئے روزانہ کم از کم 500 امدادی ٹرکوں کا داخلہ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کو بیکریوں، ہسپتالوں، پانی اور سیوریج سٹیشنوں کو چلانے کے لئے روزانہ ایندھن کے50 ٹرکوں کی ضرورت ہوتی ہے جو 2 مارچ سے اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے بند ہیں۔

غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 136 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہداء کی مجموعی تعداد 53ہزار475 ہوگئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!