اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ایران

یورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی تہران میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے یہ بات تہران میں ایک ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ سٹیو وٹکوف نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لئے ایک بات بالکل واضح سرخ لکیر ہے اور وہ ہے یورینیم کی افزودگی، ہم (ایران کو) افزودگی کی حتیٰ کہ ایک فیصد صلاحیت بھی رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کے لئے کسی سے اجازت لینے کے پابند نہیں اور امریکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ کسی ملک کو اس حق کے بارے میں اجازت دے یا نہ دے جو کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

بقائی  نے کہا کہ مذاکرات کے ہر دور کے بعد ہم محسوس کرتے ہیں کہ پیشرفت ہوئی ہے اور کم از کم ہم ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے امریکی وفد واپس امریکہ پہنچ کر دوسرے موقف کا اظہار کرتاہے۔

جاری مذاکرات کے باوجود امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں یہ مشکل ہے کہ آپ کو ایک ایسے فریق کا سامنا ہے جو کسی سفارتی عمل کے لئے پرعزم نہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا 5 واں دور آنے والے دنوں میں متوقع ہے جس کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!