اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کے الزام...

پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی افسر کی جانب سے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی افسر نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام لگایا، سکھوں کے قابل احترام مقام کو نشانہ بنانے کا الزام یکسر مسترد کرتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ فخر ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال پاکستان دنیا بھر کے ہزاروں سکھ یاتریوں کی میزبانی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب تک ویزا فری رسائی دیتا ہے، پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا الزام بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔درحقیقت بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بے بنیاد الزامات بھارت کے اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

دوسری جانب گولڈن ٹیمپل کے سربراہ گیانی امرجیت سنگھ نے ٹیمپل پر ایئر ڈیفنس گن نصب کرنے کا بھارتی فوج کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا۔

گیانی امرجیت سنگھ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل پر ایئرڈیفنس گن لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، بھارتی فوج کو گن نصب کرنے کی اجازت نہیں دی، بھارتی حکام نے روشنیاں بجھانے کی ہدایت کی تھی۔ باہر کی روشنیاں بجھا دیں لیکن عبادت کے مقامات پر اندھیرا نہیں کیا۔

امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران گولڈن ٹیمپل میں عبادت جاری رہی، بھارتی فوج نے یہ دعویٰ کیوں کیا؟اپنے بیان کی وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ڈی جی ایئر ڈیفنس نے گولڈن ٹیمپل پر گن نصب کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!