اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ بلاول بھٹو بیک وقت پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کےرکن ہیں،جوکہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،الیکشن ایکٹ کےتحت بیک وقت2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کےتحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، اسپیکرقومی اسمبلی سے استدعا ہے کہ وہ بلاول بھٹوکی نااہلی کیلئےریفرنس بھیجنے کی ہدایت کریں۔

 لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری اشبا کامران نے دائر کی ہے،درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!