اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صنعتی تنظیموں کی جانب سے بحری، ترسیل، جہازسازی کے شعبوں کو...

چینی صنعتی تنظیموں کی جانب سے بحری، ترسیل، جہازسازی کے شعبوں کو ہدف بنانے والی امریکہ کی پابندیوں کی مخالفت

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے نان تونگ میں نان تونگ شیانگ یو شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے شپ یارڈ کا منظر ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 3 صنعتی تنظیموں نے چین کے بحری، ترسیل اور جہاز سازی کے شعبوں میں سیکشن 301 کے تحت تحقیقات کے بعد امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی سخت مخالفت کی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اقدام دونوں ممالک میں ترسیل فراہم کرنے والوں، بحری جہاز اور کارگو مالکان، درآمد و برآمد کنندگان اور صارفین کے مفادات کو سخت نقصان پہنچائے گا جس سے چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو نقصان پہنچے گا۔

فیڈریشن نے کہا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی ترسیل کی لاگت میں اضافہ، عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو نقصان اور عالمی اقتصادی ترقی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔

اس نے اپنے ارکان کے ساتھ ساتھ ترسیل، خریداری اور سپلائی چین کی صنعتوں میں عالمی ہم منصبوں پر زور دیا کہ وہ امریکی تجارتی تحفظ پسندی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے پیش نظر عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور بلاتعطل آپریشنز کے تحفظ کے لیے تعاون کو مضبوط کریں۔

فیڈریشن کے مئوقف کی تائید کرتے ہوئے چائنہ ایسوسی ایشن آف دی نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری نے کہا کہ امریکی اقدامات جھوٹے الزامات اور ناقص تحقیقات پر مبنی ہیں اور اسے چین کی جہاز سازی کی صنعت پر ناجائز حملہ اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ امریکی جہاز سازی کی صنعت کو بحال کرنے کی بجائے اس طرح کے اقدامات سے بین الاقوامی شپنگ کی لاگت میں اضافہ اور امریکہ میں افراط زر کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے جس سے بالآخر امریکی عوام کے ذریعہ معاش کو نقصان پہنچے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!