اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے کا نیا نظام تیار...

چینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے کا نیا نظام تیار کرلیا

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر حامی میں شی چھنگ زی فوٹو وولٹک بجلی گھر کا جزوی منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے آئی ڈسٹ کے نام سے پیشگوئی کا ایک نیا آلہ تیار کیا ہے جو گردوغبار کے طوفان کی پیشگوئی کی صلاحیت کو بڑھاتا اور شمسی توانائی کی پیداوار میں اہم فوائد پیش کرتا ہے۔

اس آلے نے قابل تجدید توانائی خاص کر صحرائی علاقوں کو درپیش ایک بڑا مسئلہ حل کردیا ہے جہاں گردوغبار شمسی پینل کی کارکردگی کو نمایاں طور پر کم کرتے ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے سائنس کے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیئر فزکس (آئی اے پی) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں ہونے والی یہ تحقیق جرنل آف ایڈوانسز ان ماڈلنگ ارتھ سسٹمز میں شائع ہوئی ہے۔

آئی اے پی کے ایک محقق چھن شی کا کہنا ہے کہ گردوغبار کے طوفان نہ صرف سورج کی روشنی کو روکتے ہیں بلکہ شمسی پینلز پر بھی جمع ہوجاتے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔

چین اپنے خشک اور ریتلے علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں کو وسعت دے رہا ہے، ایسے میں گردوغبار کے طوفان کی درست پیشگوئی رکاوٹ اور مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے میں اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ پیشن گوئی کے یورپی سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹس (ای سی ایم ڈبلیو ایف) جیسے موجودہ ماڈلز کو ریزولوشن اور رفتار کے اعتبار سے حد بندی کا سامنا ہو تا ہے۔

آئی ڈسٹ نظام ان چیلنجز پر قابو پاتا ہے کیونکہ یہ گردوغبار کے عمل کو براہ راست ڈائنامیکل کور میں شامل کرتا ہے، اس سے معیاری موسمی ماڈلز کے مقابلے میں صرف معمولی حد تک زیادہ کمپیوٹنگ طاقت استعمال کرتے ہوئے زیادہ باریک بینی سے پیشگوئیاں حاصل کی جاتی ہیں۔

یہ نظام مشاہدات اکٹھا کرنے کے صرف 6 گھنٹوں کے اندر 10 روزہ گردوغبار کی پیشگوئیاں تیار کر سکتا ہے جو کہ ایک اہم بہتری ہے،  ای سی ایم ڈبلیو ایف ماڈلز اس سے زیادہ وقت لیتے ہیں اور کم تفصیلی پیشگوئیاں فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!