اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی...

ماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی جنگ پر تصویری نمائش کا انعقاد

روس ، ماسکو میں لوگ جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی سفارتخانے میں منعقدہ ایک تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس میں چینی سفارت خانے میں جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش میں 60 تصاویر پیش کی گئی ہیں جو جاپانی حملہ آوروں کے خلاف چینی عوام کی سخت مزاحمت، چین میں سوویت رضاکار فضائی دستے کی جنگی کارروائیوں، چین کے شمال مشرقی میں جاپانی کوان تونگ آرمی کے خلاف سوویت ریڈ آرمی کی لڑائی اور حالیہ برسوں میں چین۔ روس فوجی تبادلوں پر مشتمل ہے۔

روسی سائنسدان یوری تاروفسکی نے شِنہوا کو بتایا کہ نمائش بہت متاثر کن ہے۔ مجھے بہترین طریقے سے محفوظ کردہ تصاویر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تاریخی تصاویر کو جنگ میں دونوں عوام کے شانہ بشانہ لڑنے اور ان کی باہمی معاونت کی دل کو چھولینے والی داستانوں کو بہترانداز سے بیان کرنے کے لئے مکمل طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تصویری نمائش کا اہتمام شِنہوا نیوزایجنسی کے یوریشیا علاقائی دفتر ، چائنہ امیج گروپ اور ژونگ چھنگ تونگ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر کیا تھا جسے چینی سفارت خانے کا تعاون بھی حاصل تھا۔

تقریب میں 400 سے زائد افراد شریک ہوئے جس میں جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چین کی مدد کرنے والے روسی سابق فوجیوں کی اولادوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ روس کے سیاسی، فوجی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی نمائش کو سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!