اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ویتنامی موسیقار جوڑا موسیقی سے دوطرفہ دوستی کو فروغ دے رہا...

چینی ویتنامی موسیقار جوڑا موسیقی سے دوطرفہ دوستی کو فروغ دے رہا ہے

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دو مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے موسیقی کے ذریعے دوستانہ تعلق کی ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ڈونگ کوانگ ونھ، ویتنامی کنڈکٹر

’’ ہماری پہلی ملاقات شنگھائی کنزرویٹری آف میوزک میں ہوئی۔ اُس وقت مو موسیقی کی ترتیب (کمپوزیشن) کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ ہمارا تعارف ایک کلاس فیلو کے ذریعے ہوا۔ آہستہ آہستہ ہم نے مل کر کام کرنا شروع کیا، اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ گریجویشن کے بعد ہم نے شنگھائی میں ہی شادی کی، اور پھر کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ہم واپس ویتنام آ گئے۔‘‘

سال 2013 میں، انہوں نے ہنوئی میں ’سوک سونگ موئی (نیو ویٹیلٹی) بمبو انسیمبل‘ کی بنیاد رکھی۔

اس موسیقار جوڑے نے چین کی لوک موسیقی کے عناصر کو اپنی پرفارمنسز میں شامل کیا۔ اس طرح انہوں نےویتنام کی روایتی بانسری موسیقی میں ایک نئی روح پھونک دی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈونگ کوانگ ونھ، ویتنامی کنڈکٹر

’’مجھے چین سے ایک خاص محبت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، میں نے چین کو سمجھنا شروع کیا۔ مجھے اندازہ ہوا کہ یہ ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں نہ صرف دلکش علاقے ہیں بلکہ ایک لاجواب موسیقی بھی ہے۔ چین کی موسیقی کی سب سے متاثر کن بات میرے لیے یہ ہے کہ وہ مسلسل ترقی کر رہی ہے، اور اس کے ساتھ ہی اپنی اصل خوبصورتی اور دلکشی کو بھی بخوبی سنبھالے ہوئے ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مو شوانگ شوانگ، خاتون چینی موسیقار

’’ ویتنام کی موسیقی بہت نغماتی ہے۔ اس میں بھرپور نزاکت اور دلکشی ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ویتنام کے مختلف علاقوں سے موسیقی کے روایتی عناصر کو لے کر انہیں ایک ایسی نئی شکل دیں جو سننے والوں سے بھرپور توجہ حاصل کرے اور  داد پائے۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ یہاں سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ چاہے ہم جتنا بھی پڑھ لیں، سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے اور ہم کسی لمحے بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم سب کچھ سیکھ چکے ہیں۔‘‘

آج بھی یہ جوڑا چین اور ویتنام کے درمیان سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی ہر دُھن کے ذریعے ثقافتی تبادلے کو فروغ دے رہا ہے۔

وہ ویتنام میں چین کی موسیقی کے تدریسی طریقے متعارف کرواتے ہیں اور ساتھ ہی نوجوان چینی موسیقاروں کو ویتنام کی بانسری والی موسیقی کی دلکش آوازوں سے  بھی روشناس کراتے ہیں۔

ہنوئی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!