اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانعید پر پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے قطرے پلانے کا پلان...

عید پر پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے قطرے پلانے کا پلان مرتب

عید پر پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے قطرے پلانے کا پلان مرتب کرلیا گیا ، پلان کے تحت سفر کرنیوالے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پلان کے تحت پنجاب کے 13 اضلاع میں مخصوص مقامات پر پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

پولیو ٹیمیں لاہور، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ،گجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، رحیم یار خان، اوکاڑہ، ساہیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں تعینات کی جائیں گی۔

پولیو ٹیموں کو بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، ہسپتالوں، شاپنگ سنٹروں پر تعینات کیا جائے گا۔

ٹیموں کی تعیناتی 22 مارچ سے کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کو بیس دن کے لئے تعینات کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!