چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ژونگ گوان تسن نمائش مرکز میں ایک ذہین روبوٹ چائے تیار کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) 2025 ژونگ گوان تسن فورم (زیڈ جی سی فورم) 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں بڑے مصنوعی ذہانت ماڈلز سے لے کر کوانٹم ٹیکنالوجی تک کٹنگ ۔ ایج شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر لین شین نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئی معیاری پیداواری قوتیں اور عالمی ٹیکنالوجی تعاون کے عنوان سے منعقدہ رواں سال فورم کی سالانہ کانفرنس 5 اہم حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں اجلاس اور ٹیکنالوجی کی تجارت شامل ہے۔
لین نے کہا کہ 128 ایونٹس بڑے مصنوعی ذہانت ماڈلز، ایمبو ڈیڈ ذہانت ، کوانٹم ٹیکنالوجی، بائیو ادویات ، 6 جی، برین کمپیوٹر انٹرفیس اور دیگر نمایاں شعبوں میں عالمی اختراع کی ترقی کو نئے خیالات اور سوچ فراہم کریں گے۔
یہ فورم 2007 میں قائم ہوا تھا جس نے اختراع اور ترقی پر اپنی مستقل توجہ کی بدولت گزشتہ برسوں میں قومی سطح پر ایک کھلے اختراعی پلیٹ فارم اور ایک عالمی فورم کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
