اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے تعاون سے قائم براڈ کاسٹنگ، ٹیلی ویژن سنٹر سیشیلز کے...

چین کے تعاون سے قائم براڈ کاسٹنگ، ٹیلی ویژن سنٹر سیشیلز کے حوالے

سیشیلز میں چین کی سفیر لِن نان دارالحکومت وکٹوریہ میں چین کے تعاون سے قائم منصوبے سیشیلز براڈکاسٹنگ اینڈ ٹیلی ویژن سنٹر کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

وکٹوریہ(شِنہوا)چین کی مدد سے قائم سیشیلز براڈکاسٹنگ اینڈ ٹیلی ویژن سنٹر کے منصوبے کو دارالحکومت وکٹوریہ میں باضابطہ طور پر سیشیلز کے حوالے کر دیا گیا۔

ہونان نمبر 6 انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ 2018 میں شروع ہوا جو تقریباً 5600 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ سہولت جدید ترین براڈکاسٹنگ اور ٹیلی ویژن ٹیکنیکل رومز، دفتری احاطے اور نشریات کے جدید نظام کے آلات سے لیس ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشیلز میں چین کی سفیر لِن نان نے کہا کہ چین اور سیشلز کے تعلقات مختلف ممالک کے درمیان مخلصانہ دوستی، مساوات، باہمی حمایت اور فائدہ مند تعاون کے نمونے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

چینی سفیرنے جدید معاشرے میں نہ صرف معلومات کے پھیلاؤ کے لئے ایک کلیدی چینل بلکہ ثقافتی تحفظ ، سماجی خدمات اور قومی ترقی کے لئے ایک محرک قوت کے طور پر براڈکاسٹنگ انڈسٹری کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی باضابطہ حوالگی چین اور سیشیلز کے ثقافتی تبادلوں اور تعاون میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

سیشیلز کے نائب صدر احمد عفیف نے اس منصوبے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے اس تحفے کے لئے چین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ  یہ سیشیلز اور چین کے تعلقات کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!