اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیلان میں روڈ شو کے ذریعے چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو اجاگر

میلان میں روڈ شو کے ذریعے چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو اجاگر

اٹلی چین کونسل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ماریو بوسیلی میلان میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کے روڈ شو سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

میلان(شِنہوا)اٹلی کے شہر میلان میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کا روڈ شو منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا گیا اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

چین اور اٹلی کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اداروں، کاروباری تنظیموں اور کاروباری اداروں کے 200 سے زائد نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل (سی سی پی آئی ٹی) کے چیئرمین رین ہونگ بن نے 55 سال قبل چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعاون میں مسلسل پیشرفت کا ذکر کیا۔

رین ہونگ بن نے برقی گاڑیوں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے سمیت روایتی شعبوں میں مزید تعاون پر بھی زور دیا۔

تیسری سی آئی ایس سی ای شیڈول کے مطابق  16 سے 20 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں جدید پیداوار، صاف توانائی، سمارٹ گاڑیوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت مند زندگی اور ماحول دوست زراعت کی سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!