اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین لندن میں آر ایم بی پر مبنی خودمختار گرین بانڈ جاری...

چین لندن میں آر ایم بی پر مبنی خودمختار گرین بانڈ جاری کرےگا

چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں رین من بی پر مبنی مالیاتی بانڈ کا پہلا بیچ جاری کرے گی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین لندن میں آر ایم بی پر مبنی خودمختار گرین بانڈ متعارف کرانے جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس کی مالیت 6 ارب یوآن(83 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد نہیں ہو گی اور اس کی تفصیلات کا اعلان اجرا سے قبل کیا جائے گا۔

وزارت نے فروری میں خودمختار گرین بانڈز کا فریم ورک جاری کیا تھا جس سے ملک کے لئے سمندر پار خودمختار گرین بانڈز جاری کرنے اور اس کی ماحول دوست ترقی میں عالمی سرمایہ کاری کی بنیاد ہموار ہوئی۔

اس فریم ورک کے تحت گرین بانڈز کے ذریعے جمع کی جانے والی رقم کو مرکزی مالیاتی بجٹ میں شامل اہل ماحول دوست منصوبوں کے لئے مختص کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ رقم موسمیاتی تبدیلی کی تخفیف اور مطابقت، قدرتی وسائل کے تحفظ، آلودگی پر قابو پانے اور حیاتیاتی تنوع جیسے ماحولیاتی مقاصد کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!