استنبول میں مقیم ایک صنعتی ماہر کا کہنا ہے کہ چین کے گاڑیوں کے برانڈز نے اپنی مسابقتی قیمتوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ ترکیہ کی مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔
سیمح ایریوک سیلدی، جو ترکیہ کی گاڑیوں کی صنعت میں 15 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں، اس وقت ایک آن لائن آٹوموبائل نیلامی پلیٹ فارم ’اوٹوبِٹ‘ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیری، ایم جی اور بی وائی ڈی جیسے چینی برانڈز نے مستقل سرمایہ کاری کے ذریعے ترکیہ میں طویل مدتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایریوک سیلدی نے یہ تبصرہ ترکیہ کی آٹوموٹو ڈسٹری بیوٹرز اینڈ موبلیٹی ایسوسی ایشن (او ڈی ایم ڈی) کی ایک حالیہ رپورٹ کے تناظر میں کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ چین کے گاڑیوں کے برانڈز نے سال 2024 میں اپنی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
او ڈی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق، چیری نے گزشتہ سال ترکیہ میں 57,047 گاڑیاں فروخت کیں، جو 40.54 فیصد کا سالانہ اضافہ تھا۔ اس کی مسابقتی قیمتوں والی ٹیگگو سیریز مختلف صارفین میں بے حد مقبول رہی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ترک): سیمح ایریوک سیلدی، ماہر، آٹوموٹو صنعت، ترکیہ
’’گزشتہ سال اور اس سے پہلے، جب دیگر برانڈز کو ترکیہ میں دستیابی کے مسائل درپیش تھے، چیری نے اچانک بڑی تعداد میں گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کروا کر نمایاں اثر ڈالا۔ قیمتوں کے حوالے سے برتری کے باعث، اس نے بڑی تعداد میں گاڑیاں فروخت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔‘‘
رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ برقی اور ہائبرڈ ماڈلز کے حوالے سے شہرت کی حامل برانڈ ’ایم جی‘ نے سال 2024 میں ترکیہ میں 17162 گاڑیاں فروخت کیں جو سال 2023 کے مقابلے میں 18.70 فیصد کا اضافہ تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (ترک): سیمح ایریوک سیلدی، ماہر، آٹوموٹو صنعت، ترکیہ
’’ایم جی، سال 2021 میں ترکیہ کی منڈی میں بڑی تیزی سے داخل ہوئی۔ اس کے تیار کردہ مختلف ماڈلز کی برقی، پٹرول اور ہائبرڈ گاڑیوں نے دیکھتے ہی دیکھتے مختلف شعبوں میں صارفین کی ایک وسیع تعداد کی توجہ حاصل کر لی۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے مستحکم فروخت کا ایک عددی ریکارڈ قائم کیا۔‘‘
او ڈی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی نے گزشتہ سال فیصد کے اعتبار سے اپنی فروخت میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ دیکھا ہے۔ یہ سال 2023 کے مقابلے میں 892.97 فیصد اضافہ تھا جو سال 2024 میں بڑھتے ہوئے 8331 گاڑیاں تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس برانڈ نے سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں 5341 گاڑیاں فروخت کیں۔ یہ سال 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 گنا سے زیادہ فروخت تھی۔
ایریوک سیلدی نے کہا کہ یہ اضافہ بی وائی ڈی کی ترکیہ میں سرمایہ کاری کے عزم کی وجہ سے ہے۔ اسی وجہ سے ترکیہ کی منڈی میں بی وائی ڈی کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link