چین بھر میں گھوڑے کے سال کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور لوگ جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منا رہے ہیں۔
بیجنگ کے شی جِنگ شان امیوزمنٹ پارک میں ایک مندر میلہ اور لالٹین شو منعقد کیا جا رہا ہے جو نئے چینی سال کے موقع پر دن بھر رنگا رنگ میلے کا سماں پیش کرے گا۔
چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی وی یوآن کاؤنٹی میں شی ہوؤ پریڈ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ مقامی دیہاتیوں کی یہ پریڈ بہار میلے کی تقریبات کا ایک نمایاں حصہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یانگ شیاؤمی، دیہاتی، قِن وانگ گاؤں، وی یوآن کاؤنٹی، صوبہ گانسو
’’میں ہر سال اپنے گاؤں کی شی ہوؤ پریڈ کی ریہرسل میں حصہ لیتا ہوں۔ آج کل لوگوں کی زندگی پہلے سے کہیں بہتر ہو گئی ہے۔ ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ بہار کے میلے کو ایک مزیدار اور خوشگوار انداز میں منائیں۔‘‘
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر زیگونگ میں لالٹین فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ زیگونگ کو چین میں “لالٹینوں کے شہر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ جی، منتظم
’’گھوڑے کا سال منانے کے لئے ہم نے اپنے تخلیقی ڈیزائن میں گھوڑے سے متعلق مختلف عناصر شامل کئے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سیاح
’’میں تو ان لالٹینوں کو دیکھ کر واقعی بہت متاثر ہوا ہوں۔‘‘
ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر کے اوپر آسمان میں 2026 ڈرونز نے دلکش انداز میں رقص کیا، گھوڑے کی شکل کے شاندار خاکے بنائے اور ساحلی علاقے کو روشنیوں سے جگمگا دیا۔
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




