ہفتہ, فروری 21, 2026
تازہ ترینامریکی کھلونا صنعت اور صارفین پر محصولات میں اضافے کے اثرات برقرار

امریکی کھلونا صنعت اور صارفین پر محصولات میں اضافے کے اثرات برقرار

نیویارک (شِنہوا) 2025 میں امریکی کھلونوں کی فروخت میں دوبارہ اضافے کے باوجود حال ہی میں ختم ہونے والے "ٹائے فیئر 2026” میں صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ محصولات اب بھی صنعت کے منافع میں رکاوٹ ہیں اور قیمتوں کے معاملے میں حساس صارفین کے لئے سر درد بنے ہوئے ہیں۔

امریکی جِگ سا پزل  کمپنی اور گیم سٹور ، ماسٹر پیسز انکارپوریشن کی نمائندہ سوزی براؤن نے کہا کہ ہماری قیمتیں بہت مسابقتی ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کے لئے ریٹیل قیمتوں کو کم رکھ سکیں۔

براؤن نے مزید کہا کہ ماسٹر پیسز نے قیمتیں بڑھانے کے لئے محصولات کا فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ کچھ پوشیدہ اخراجات خود برداشت کئے۔

براؤن نے شِنہوا کو بتایا کہ ظاہر ہے، جیسے جیسے محصولات اور سپلائرز کی وجہ سے لاگت بڑھے گی، ہماری قیمتیں بھی بڑھانی پڑیں گی۔ ہم تمام بوجھ خود برداشت نہیں کر سکتے۔

براؤن کے مطابق محصولات نے منافع کے مارجن پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور درآمدی کھلونوں پر محصولات کی موجودہ شرح جو کہ اوسطاً 20 فیصد ہے، ایک بہت بڑا اضافہ ہے۔

شوقیہ جمع کی جانے والی اشیاءکے برانڈ یو می ٹوائز  کے امریکہ میں سیلز ڈائریکٹر بین ایبارا کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے محصولات کا مقابلہ زیادہ تر قیمتیں بڑھا کر کیا ہے کیونکہ سپلائرز کے پاس منافع کا مارجن بہت کم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!