بہار کے تہوار کے پر چین کے عوام کو دنیا بھر سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ان پیغامات میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
ساونڈ بائٹ 1 (انگریزی): انتونیو گوتریس، سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ
’’چون جی کوائی لے، نیا چینی سال مبارک! اس وقت ہم گھوڑے کے سال کا استقبال کرتے ہوئے اسے توانائی، کامیابی اور آگے بڑھنے کے حوصلے کی علامت کے طور پر مناتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ گھوڑے کا جذبہ آپ سب کے لئے صحت، خوشی اور خوشحالی لے کر آئے۔ میں کثیرالجہتی تعاون اور عالمی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر چین اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
ساونڈ بائٹ 2 (انگریزی): کرسٹی کووینٹری، چیئرمین، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی
’’چین میں موجود تمام لوگوں کو اور یہاں میلان کورٹینا کھیلوں میں شریک سب لوگوں کو نیا سال مبارک۔ نیا سال مبارک! گھوڑے کا سال مبارک ہو!‘‘
ساونڈ بائٹ 3 (انگریزی): الیگزینڈر وان ڈیر بیلن، صدر، آسٹریا
’’نیا قمری سال مبارک! چین اور آسٹریا کے سفارتی تعلقات کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ہم اپنے قریبی روابط اور دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آگ والے گھوڑے کا یہ سال آپ سب کے لئے اچھی صحت، خوشیاں اور آزادی لے کر آئے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 4 (انگریزی): نیکوس کرسٹو ڈولائیڈس، صدر، قبرص
’’جب ہم گھوڑے کے سال کا استقبال کرتے ہیں تو ہمیں طاقت، وفاداری اور ثابت قدمی جیسی اس کی نمایاں علامات یاد آتی ہیں۔ یہی خصوصیات ہمارے 55 سالہ سفارتی تعلقات کی بنیاد اور مضبوطی کا سبب بنی ہیں۔ میری پُرخلوص دعا اور خواہش ہے کہ استحکام اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ اہداف آئندہ برسوں میں بھی ہماری دوستی اور تعاون کو رہنمائی دیتے رہیں گے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 5 (چینی/ انگریزی): آصف علی زرداری، صدر، پاکستان
’’شین نِیان کوائی لے۔ نیا سال مبارک! پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ بہت مثبت اور گرمجوش رہے ہیں اور یہ تعلق مزید مضبوط بھی ہو سکتا ہے۔ چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے خون میں شامل ہے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 6 (انگریزی): یامانڈو اورسی، صدر، یوراگوئے
’’ہمیں نیا چینی سال ہم یوراگوئے اور چین دونوں میں منانے کا موقع ملے گا۔ اس وقت لوگوں کے درمیان امن اور باہمی سمجھ بوجھ کا فروغ ہی ہماری بنیادی خواہش یہی ہے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 7 (انگریزی): ڈیوڈ آڈیانگ، صدر،نارو
’’گھوڑا طاقت، توانائی، پیش رفت اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔ یہ نارو اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، دوستی اور تعاون کی پائیدار روح کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ہمیں باہمی عزت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ میری دعا ہے کہ گھوڑے کا سال صحت، ہم آہنگی اور مسلسل کامیابی لے کر آئے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 8 (انگریزی): جیریمیا مانیلے، وزیرِ اعظم، سولومن جزائر
’’چون جی کوائی لے، نیا چینی سال مبارک! میں دل کی گہرائیوں سے چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے سولومن جزائر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور عالمی سطح پر بیش بہا اثر ڈالا۔ گھوڑے کا سال ہم سب کے لئے نئی شروعات ہے۔ دعا ہے کہ اس سے تمام لوگوں کو ترغیب ملے کہ وہ قوت اپنائیں، تعلقات کو فروغ دیں اور نئے سال میں ثابت قدم رہیں۔‘‘
ساونڈ بائٹ 9 (انگریزی): فاکافانوا، وزیراعظم، ٹونگا
’’ٹونگا کی مملکت کی جانب سے نِی ہاؤ۔ ٹونگا کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کو گھوڑے کا نیا چینی سال مبارک ہو۔‘‘
بیجنگ سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
نئے چینی سال پر عالمی رہنماؤں کی چین کے عوام کو مبارکبادیں
پیغامات میں خوشی، صحت اور خوشحالی سمیت نیک خواہشات شامل تھیں
ممالک کے سربراہان نے چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا
انتونیو گوتریس نے چین کی قیادت اور عوام کے تعاون کو سراہا
کرسٹی کووینٹری نے اولمپک کمیونٹی کی جانب سے ’سال نو مبارک‘ کہا
آسٹریا کے صدر نے چین کے ساتھ دوستانہ شراکت داری مستحکم کرنے کا عہد کیا
قبرص کے صدر نے باہمی تعاون اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا
آصف زرداری نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا
نارو اور سولومن جزائر کے رہنماؤں نے باہمی احترام اور تعاون کی خواہش ظاہر کی
ٹونگا کے وزیراعظم نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد دی




