جمعہ, فروری 20, 2026
Uncategorizedپنجاب، محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں و غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی...

پنجاب، محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں و غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی، معاونت جرم قرار

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں و غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہمی جرم ہے۔

کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فائونڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحد محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، الرحمت ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلاورستان نیشنل فرنٹ ،جماعت الدعوة، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فائونڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فلاح انسانیت فائونڈیشن، الفضل فانڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فائونڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل سی ای جی ایجوکیشن فائونڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی ،خاتم الانبیا، غازی فورس، زینبیون بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حافظ گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، تحریک لبیک پاکستان، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوة، خیرات اور عطیات مت دیں، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے، شہری اپنی زکوة، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ شہری یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشت گردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے، دھوکہ دہی، دہشت گردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کی شکایت محکمہ داخلہ تک پہنچائی جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!