جمعہ, فروری 20, 2026
پاکستانپراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کیخلاف درخواستیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ...

پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کیخلاف درخواستیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ تشکیل

پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے جو 23 فروری کو سماعت کریگا، بنچ میں، آرڈیننس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 200سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں نے پیرا فورس کے استعمال سے شہریوں کی اراضی واگزار کروانا شروع کر دی حالانکہ یہ اختیار متعلقہ ٹریبونل کا تھا، آرڈیننس کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور کمیٹیاں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد آرڈیننس پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا تھا اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!