مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پہلے 2 عشروں میں مردوں کیلئے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کئے گئے ہیں، مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2سے صبح 5بجے تک کا ہے، اسی طرح خواتین کیلئے وقت رات 11سے 1:40اور صبح 6 سے 11بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کیلئے3 اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔
تیسرے عشرے میں مردوں کیلئے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5بجے تک مقرر کیا گیا ہے، خواتین کیلئے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔




