جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلجنوبی سوڈان اور چین کا تیل کے شعبے میں تعاون اور تعلیمی...

جنوبی سوڈان اور چین کا تیل کے شعبے میں تعاون اور تعلیمی تبادلوں کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان اور چین نے اپنی دیرینہ دوستی اور تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے تیل کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے اور تعلیمی تبادلوں کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سوڈان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس عزم کا اظہار جوبا میں جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون منڈے سیمایا کومبا اور جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون، تعلیمی اشتراک اور جنوبی سوڈان کے طلبہ کے لئے وظائف کے مواقع پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی احترام، مساوات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چین جنوبی سوڈان کی تیل کی صنعت میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے جہاں چینی کمپنیاں تیل کی تلاش، پیداوار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ لے رہی ہیں۔

دونوں فریقوں نے جنوبی سوڈان کی معاشی بحالی اور پائیدار ترقی کی حمایت کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!