جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلبرطانیہ، اختیارات کے غلط استعمال پر گرفتار شہزادہ اینڈریو طویل پوچھ گچھ...

برطانیہ، اختیارات کے غلط استعمال پر گرفتار شہزادہ اینڈریو طویل پوچھ گچھ کے بعد رہا

سرکاری اختیارات کے غلط استعمال پر گرفتار برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو مانٹ بیٹن کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی شہزادہ پرنس اینڈریو مانٹ بیٹن رہائی کے بعد پولیس سٹیشن سے روانہ ہوگئے، اینڈریو کو تھانے میں طویل پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا، برطانوی بادشاہ کے چھوٹے بھائی اینڈریو مانٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے خفیہ سرکاری دستاویزات بدنام زمانہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو فراہم کیں۔

سابق شہزادہ اینڈریو مانٹ بیٹن اپنی سالگرہ منا رہے تھے جب پولیس نے انکے گھر پر چھاپا مارا اور گرفتار کر لیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!