انڈونیشیا کے ایک انٹرنیٹ انفلوئنسرز گروپ نے منفرد دلکشی کی سیر کرنے کے لئے حال ہی میں چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کا دورہ کیا ہے۔
ساؤنڈبائٹ1(انگریزی): ماریا استیریا ساسترایو رہاجنگ،انٹرنیٹ انفلوئنسر، انڈونیشیا
’’چھونگ چھنگ کے بارے میں میرا پہلا تاثر تھا کہ یہ اتنا بڑا شہر نہیں ہے۔ میں نے یہاں بہت سی بلند و بالا عمارتیں دیکھی ہیں اور شہر میں شہری سہولیات بہت اچھی ہیں۔ یہ شہر شام کے اوقات میں واقعی بہت روشن ہو جاتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): الزبتھ کرسانسیا ساسترایو رہاجنگ،انٹرنیٹ انفلوئنسر، انڈونیشیا
’’اس شہر کے حوالے سے میرا تاثر ہے کہ یہ توانائی سے بھرپور ہے۔ رات کے وقت یہ شہر روشنیوں سےمنور ہو جاتا ہے۔ یہاں کےمتحرک رنگ اور روشنیاں مجھے بہت پسند آئیں۔ بہت سارے لوگ یہاں موجود ہیں اور نظارہ کرنے کے لئے بھی کئی مناظر ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے پیچھے کا یہ منظر بہت شاندار ہے۔ اس علاقے کی خوبصورتی پر مجھے یقین نہیں آرہا، یہ بہت دلفریب ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): سنڈی کارموکو،انٹرنیٹ انفلوئنسر، انڈونیشیا
’’ میرا چین کی سیر کا یہ پہلا موقع ہے۔ میں نے چین کو بہت بڑا ملک پایا، یہاں بہت سارے لوگ اور اونچی عمارتیں ہیں۔ چھونگ چھنگ کی سیر کرنے پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔ یہ شہر بہت دوستانہ ہے، یہاں نقل و حمل کا بہت اعلیٰ نظام ہے اور لوگ بھی کافی دوستانہ ہے۔ مجھے یہ شہر بہت اچھا لگا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ4 (انگریزی):ہانس ڈینیئل،انٹرنیٹ انفلوئنسر، انڈونیشیا
’’جدید اور روایتی امتزاج پر مبنی یہ شہر بہت منفرد خصوصیت کا حامل ہے۔ میں اس شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے بہت خوش ہوں۔‘‘
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link