اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبرفانی سیزن،  چین کے لئے اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ

برفانی سیزن،  چین کے لئے اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والےنویں ایشیائی سرمائی گیمز نے چین میں سرمائی کھیلوں اور سیاحت کے لئےعوامی جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ نے برف اور برف کے وسائل کو اقتصادی مواقع میں بدل دیا ہے۔ہاربن آئس سنو ورلڈ، دنیا کا سب سے بڑا برفانی تھیم پارک، 11 فروری تک 30 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):سن زیمین، ڈپٹی ڈائریکٹر،شعبہ مارکیٹنگ، ہاربن آئس۔سنو ورلڈ پارک کمپنی لمیٹڈ

"اعداد و شمار کے مطابق اس سال آئس اینڈ سنو ورلڈ میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور اس کامیابی کا ایشیائی سرمائی کھیلوں کے انعقاد سے گہرا تعلق ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): روبن لیپ تھورن، آسٹریلوی خاتون سیاح

"ہم ان  حیر ان کن کھیلوں کے مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے آسٹریلیا سے یہاں آئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): کریگ لیپ تھورن، آسٹریلوی سیاح

"برف سے ان سب چیزوں کو بنانا اور بچوں کے لیے سرگرمیاں منعقد کرنا حیرت انگیز ہے۔ یہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ یہ ہمارا یہاں کا پہلا دورہ ہے، اور ہم اس تجربے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ یہ واقعی بہت خوبصورت ہے۔”

برفانی سیاحت کا یہ جوش صرف ہاربن تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔

تھیان جن، چین

ساؤند بائٹ4(چینی):خاتون سیاح

"یہ ایک بہت وسیع علاقہ ہے، یہاں برف اور بہت سی برفانی سرگرمیاں ہیں۔ اس دفعہ میں اپنے بچے کو ساتھ لے کر آئی ہوں، اور وہ بہت لطف اندوز ہو رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ سرگرمیاں میرے بچے کی ہمت اور عزم کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔”

چین کے جنوب مغربی گوئی ژو کا اسکینگ ریزارٹ

ساؤنڈ بائٹ5(چینی): شیو لو جیے، خاتون سیاح

"میں نے پہلے نہیں سوچا تھا کہ گوئی ژو میں برفانی کھیلوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔ تجسس کی بنا پر میں نے اس کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سے مجھے کافی خوشی ہوئی۔ میرا تعلق گوئی ژو کے شہر انشون سے ہے، اور یہاں اسکینگ کرنے کا یہ میرا پہلا موقع ہے۔”

چین کے جنوب مغربی یون نان کااسکینگ ریزارٹ

ساؤنڈ بائٹ6(چینی): کانگ، سیاح

"ہم جیانگ سو صوبے سے آئے ہیں۔ میں نے یہاں کا اپنا پہلا دورہ گزشتہ سال فروری میں کیا تھا۔ اس سال میں اپنے بیٹے کو لے کر آیا ہوں اور یہ اس کا پہلا دورہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا بھی اسکینگ کا جوش و خروش محسوس کرے۔”

چائنہ اکیڈمی برائے سیاحت کی رپورٹ کے مطابق، 2024-2025 کے سرمائی موسم میں 52 کروڑ سیاحتی دوروں کی توقع ہے۔ ان دوروں سے 630 ارب یوآن سے زائد کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوگی۔

ریاستی کونسل کے رہنما خطوط کے مطابق، چین برف اور برفانی کھیلوں کی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کا مقصد 2027 تک اقتصادی حجم کو 12 کھرب یوآن (تقریباً 167.34 ارب امریکی ڈالر) اور 2030 تک 15 کھرب یوآن تک لے جانا ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!