اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا تھیان وین-2 محقق لانچ مقام پر پہنچ گیا

چین کا تھیان وین-2 محقق لانچ مقام پر پہنچ گیا

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ  (سی این ایس اے) کی جاری کردہ تصویر میں آربیٹر کو قریب سے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کا سیارچوں کی تحقیق کرنےوالا تھیان وین-2 محقق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے علاقے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز پہنچ چکا ہے۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے جمعرات کو بتایا کہ تھیان وین-2 محقق کو 2025 کی پہلی ششماہی میں لانچ  کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ محقق 2016ایچ ا و3 زمین کے ایک قریبی سیارچے سے نمونے جمع کرے گا اور  311 پی نامی  ایک دم دار ستارے (کومٹ ) کی کھوج کرے گا۔

ادارےنے مزید بتایاکہ اس وقت لانچ مقام  پر تمام سہولتیں اچھی حالت میں ہیں اور تیاری کا کام منصوبہ کے تحت چل رہا ہے۔

زمین کے مدار کے قریب مستحکم طور پر گردش کرنےوالے سیارچے 2016ایچ او3  کو زمین  کا نیم سیارہ  کہا جاتا ہے۔  اس میں ابتدائی شمسی نظام کا قدیم مواد  موجود ہے جس نے اسے  ایک زندہ فوسل بنادیا ہے  جو شمسی نظام کی تشکیل  اور ارتقاء کے مطالعے کے لئے  مفید ہے۔

دم دار ستارہ 311  پی مریخ اور مشتری کے درمیان مرکزی سیارچوں کی پٹی کے مدار میں گھوم رہا ہے۔یہ دم دار ستاروں اور سیارچوں دونوں کی خصوصیات کا اظہار کرتا ہے ۔

اس کی تحقیق سے محققین کو چھوٹے خلائی اجسام کی ترکیب، ساخت اور ارتقاء سے متعلق مزید معلومات کے حصول میں مدد ملے گی جو شمسی نظام کو سمجھنے میں موجود خلا کو  پُر کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!