چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر امریکی سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ (شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہےکہ چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر امریکی سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں وانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید اصولوں پر عمل کرنا اور دونوں بڑے ممالک کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
وانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وانگ نے کہا کہ فریقین کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا ، رابطے مستحکم بنانا ، اعتماد قائم کرنا ، توجہ ہٹانے اور رکاوٹوں پر قابو پانا چاہئے تاکہ چین۔ امریکہ تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنایا جاسکے۔
