مالٹا کےشہر ویلیٹا میں مالٹا قومی تخلیقی مرکز میں خواتین سانپ کے سال کے ماسکوٹس پیش کر رہی ہیں ۔(شِنہوا)
ویلیٹا (شِنہوا) "چینی نیا سال مبارک‘‘ فلمی میلے کا چھٹا ایڈیشن مالٹا کے قومی تخلیقی مرکز میں شروع ہوگیا ہےجس میں پہلی فلم "ون اینڈ اونلی” کو فلم بینوں کے جانب سے کافی داد ملی ہے۔
مالٹا میں چینی ثقافتی مرکز اور چینی فلم آرکائیو کے تعاون سے منعقدہ یہ میلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس میں مزید 3 چینی فلمیں "پیگاسس 2″، "کری ایشن آف دی گاڈزI ،کنگڈم آف اسٹارمز”، اور "یو لو” بھی پیش کی جائیں گی۔
چینی فلم آرکائیو کی نائب ڈائریکٹر شوئے ننگ نے فلمی میلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ان فلموں سے ہم چین کے تاریخی ورثےکو منفرد ثقافتی خصوصیات اور دورحاضر کے چینی معاشرےکا متحرک جذبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شوئے کا مزید کہنا تھا کہ سینما کی کشش ہماری اقوام کے درمیان جذباتی ہم آہنگی اور ثقافتی تبادلے کو مزید فروغ دے گی۔
نمائش کے بعد مالٹا کے جنوبی علاقےقریندی کے میئر ڈیوڈ مائیکل شیمبری نے کہا کہ پرجوش حاضرین کا ردعمل ’’ون اینڈ اونلی‘‘ کی فنکارانہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
فلم بین 25 سالہ نوئمی کیلیستو نے کہا کہ وہ حقیقتاً اس فلم سے متعلق پرجوش تھی اور انہیں یہ بہت پسند آئی ہے۔ انہوں نے چینی ثقافت اور فلموں کے لئے اپنی محبت ظاہر کرتے ہوئے شِنہوا کوبتایا کہ وہ اس میلے میں تمام فلمیں دیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور مستقبل میں مالٹا میں مزید شاندار چینی فلمیں دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔
