غزہ کی شمالی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہری ایک تباہ شدہ عمارت میں بیٹھے ہوئے ہیں-(شِنہوا)
واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کی سکیورٹی فورسز کی تمام فنڈنگ کو روک دیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے امریکی اور فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے آخری بار ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں فلسطینی اتھارٹی کی براہ راست امداد کو روکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی تربیت اور اصلاحات کے لئے رقم کی فراہمی جاری رکھی تھی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے ترجمان انور رجب نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکہ "فلسطینی اتھارٹی منصوبوں کا ایک بڑا عطیہ دہندہ ” ہے جس میں فورسز کے لئے سکیورٹی کی تربیت بھی شامل ہے۔
