روسی صدر ولادیمیر پوتن ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہیں ریاض میں حالیہ روس۔ امریکہ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
سینٹ پیٹرز برگ میں یو اے وی پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پوتن نے کہا کہ مجھے مذاکرات کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، میں ان نتیجہ خیز مذاکرات کو سراہتا ہوں۔
پوتن نے کہا کہ وہ اعلیٰ سطح کی ملاقات کے نتیجے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ مذاکرات سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بحال کرنے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔
پوتن نے کہا کہ بات چیت میں ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے کہا یوکرین تنازع سمیت اہم مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی مضبوطی اہم ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اور امریکہ معیشت،خلائی اور توانائی تعاون سے متعلق اہم امور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
یوکرین پر ممکنہ مذاکرات کے بارے میں پوتن نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں بتایا تھا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اس میں روس اور یوکرین دونوں شریک ہوں گے۔
روسی اور امریکی مندوبین نے منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بات چیت کی تھی جو فروری 2022 میں روس۔یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد اعلیٰ امریکی اور روسی حکام کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link