چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر جن جیانگ کے ایک کارخانے میں عملہ کام کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نجی کاروباری اداروں کے لئے قرض تعاون میں اضافے کرے گا۔
قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ نجی اداروں کو قرضہ کی فراہمی میں مستحکم اور مئوثر اضافے کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں، اور چھوٹی اور مائیکرو کمپنیوں کو پہلی بار قرضوں، تجدید اور کریڈٹ قرضوں کی حمایت کو مستحکم کیا جانا چاہیے۔
انتظامیہ کا یہ بیان نجی کاروباری اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک سمپوزیم کے اہم نکات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے ایک اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔
انتظامیہ نے نجی کاروباری اداروں کی قرض سے متعلق ضروریات کو مئوثر انداز سے پورا کرنے کے لئے جامع قرض کو بااختیار بنانے کی ٹیکنالوجی کا کردار مضبوط کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ بینکاری اور بیمہ صنعتوں کو نجی کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی خدمات زیادہ عملی اور بہتر بنانے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق مالیاتی صنعت میں مارکیٹ تک رسائی کے اعتبار سے ہر قسم کے ملکیتی کاروباری اداروں کے ساتھ مساوی اور شفاف سلوک کیا جائے گا۔
