چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر تھانگ شان میں ولیس پوسٹ میں ایک رضاکار ہوم ورک میں بچوں کی رہنمائی کر رہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی ) نے کہا ہے کہ چینی استغاثہ نے 2024 کے دوران نابالغاں کے خلاف جرائم کے 43 ہزار زائد مقدمات میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کی منظوری دی اور اس نوعیت کے 55 ہزار سے زائد مقدمات پر قانونی کارروائی کی گئی۔
ایس پی پی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس ملک بھر میں استغاثہ نے نابالغاں کے 5 ہزار 100 سے زائد مقدمات کو قبول کیا اور بچوں کے تحفظ سے متعلق 12 ہزار سے زیادہ مفاد عامہ کی درخواستیں نمٹائیں۔
ایس پی پی کا مزید کہنا ہے کہ استغاثہ اداروں نے 16 ہزار سے زائد نابالغاں کی مدد کی اور ان کے لئے 17 کروڑ یوآن ( 2 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ عدالتی ریلیف فنڈز مختص کئے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں چینی استغاثہ نے 2024 کے دوران گھریلو تشدد میں ملوث 490 سے زائد مشتبہ افراد کی گرفتاری کی منظوری دی اور 400 سے زائد افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔
حکام نے جنسی زیادتی کے جرائم کے خلاف کارروائی تیز کردی ۔ عصمت دری کے مقدمات میں 34 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کی گرفتاری اور 38 ہزار سے زائد مقدمات پر قانونی چارہ جوئی کی اجازت دی گئی۔
اس کے علاوہ بے حیائی پر مجبور کرنے اور توہین سے متعلق مقدمات میں 7 ہزار 200 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 8 ہزار 700 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات چلائے گئے۔
استغاثہ نے چین بھر میں 2024 کے دوران معمر افراد کی نگہداشت میں دھوکہ دہی سے متعلق 200 سے زائد مقدمات میں 310 سے زائد افراد کی گرفتاری کی منظوری دی اور 1 ہزار 700 سے زائد افراد کے خلاف 630 سے زائد مقدمات درج کئے۔
