وزارت تجارت کے محکمہ غیر ملکی سرمایہ کاری انتظامیہ کے ڈائریکٹر ژو بنگ چینی دارالحکومت بیجنگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ آل میڈیا ٹاک پلیٹ فارم چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت کے ایک عہدیدار ژو بنگ نے کہا ہے کہ کثیرالقومی ادارے چین میں سرمایہ کاری کے طویل مدتی امکانات سے متعلق پرامید ہیں اور ملک میں اپنی موجودگی میں اضافے کی مضبوط خواہش رکھتے ہیں۔
ژو نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چین کی معیشت مستحکم بنیاد، متعدد فوائد، مضبوط لچک اور زبردست صلاحیت کی حامل ہے ۔ چینی معیشت کے لئے طویل مدتی مثبت رجحان اور بنیادی تعاون سے متعلق حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔
ژو نے کہا کہ چین عالمی معیار کے کاروباری ماحول کے قیام اور اپنے ترقیاتی مواقع کو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم اداروں کے ساتھ اشتراک کی کوشش جاری رکھے گا۔
چین پر اضافی ٹیکس سے متعلق امریکی اقدامات کے بارے میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ژو کا کہنا تھا کہ اس طرح کا طرز عمل امریکی مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
ژو نے کہا کہ یہ نکتہ نگاہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی ترقی کو کمزور کرے گا، یہ امریکہ، اور کثیرالقومی اداروں کی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں میں مداخلت بھی ہے۔
