اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ڈاکٹرز زمبابوے میں سفید موتیا کے 600 مریضوں کی مفت سرجری...

چینی ڈاکٹرز زمبابوے میں سفید موتیا کے 600 مریضوں کی مفت سرجری کریں گے

زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ(بائیں) ہرارے میں سفید موتیا کی سرجری کے ’’روشن سفر‘‘ پروگرام کے معاہدے پر دستخط کے بعد طبی سازو سامان زمبابوے کے وزیر صحت و بہبود اطفال ڈوگلاس مومبیشورا کے حوالے کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)چینی ڈاکٹرز زمبابوے میں ’’روشن سفر پروگرام‘‘ کے تحت سفید موتیا کے کلُ 600 مریضوں کی مفت سرجریاں کریں گے۔

ٹیم لیڈر ہانگ شیو چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کے ہونان صوبائی عوامی ہسپتال سے 12 ڈاکٹروں کی ٹیم زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں 23 فروری سے یکم مارچ تک سرجریاں انجام دے گی۔

ہانگ نے کہا کہ اہل مریضوں کی تشخیص 12 فروری سے شروع ہوئی جو ابھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی طبی ٹیم مقامی ڈاکٹروں کی معاونت کرے گی،موقع پر تربیت فراہم کرے گی اور زمبابوے کے صحت کے حکام کے ساتھ تعلیمی تبادلے کرے گی۔

ہانگ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد زمبابوے کے مریضوں کو روشنی اور امید دے کر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں کو پروان چڑھانا ہے۔

پریرینیاتوا گروپ آف ہاسپٹلز کے امراض چشم کے سربراہ بونیفیس ماچھیکا نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے زمبابوے-چین تعلقات کا ثبوت قرار دیا۔

ماچھیکا نے مستقبل میں مزید دوطرفہ طبی تعاون کی امید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ہم اس ہسپتال میں کی جانے والی سرجریوں کے تنوع میں اضافہ کرنے کے قابل ہوں گے تاکہ ہم اپنے عوام کی بہتر خدمت کرسکیں اور مزید سہولیات دستیاب ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!