چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد ہال میں مسافر دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کو ملانے والی پہلی تجارتی پرواز شروع ہوگئی۔
یہ پرواز تبت ایئر لائنز چلائے گی جس میں ایئربس اے 319 کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ پروازیں ہفتے میں دو مرتبہ بدھ اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ پرواز لہاسا سے صبح 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی اور جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں رکتی ہوئی سہ پہر 2 بجکر 35 منٹ پر ہانگ کانگ اترے گی۔
چائنہ شہری ہوابازی انتظامیہ کی علاقائی انتظامیہ کے مطابق نیا روٹ شی زانگ کے کھلے پن میں مددد کرکے اس کی ثقافتی اور سیاحتی صنعتوں کو فروغ دے گا اور گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے ساتھ تعلقات مضبوط کرے گا۔
شی زانگ کے پاس اس وقت 2 بین الاقوامی فضائی راستے ہیں جس میں ایک لہاسا سے نیپال کے کٹھمنڈو اور دوسرا لہاسا سے چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے راستے سنگاپور جاتا ہے۔
