ہوہوت (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار خطے میں ایک سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی ہنگامی امدادی ہیڈکوارٹرز کے مطابق یہ دھماکہ باؤتو شہر میں باؤ گانگ یونائیٹڈ سٹیل کے ایک پلیٹ پلانٹ میں گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 3 منٹ پر ہوا تھا۔ اس سے قبل کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکہ 650 مکعب میٹر حجم کے پانی اور بھاپ سے بھرے گول ٹینک کے پھٹنے سے ہوا۔
لاپتہ شخص کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔




