بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے منگل کے روز نجی سطح کے چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو کاروباروں کی سرمایہ کاری کی معاونت کے لئے ایک خصوصی ضمانتی پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مجموعی حجم 500 ارب یوآن (تقریباً 71.42 ارب امریکی ڈالر) ہے۔
وزارت خزانہ سمیت کئی محکموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ نوٹس کے مطابق یہ پروگرام قومی مالیاتی ضمانتی فنڈ کے ذریعے دو سالہ مدت کے لئے نافذ کیا جائے گا اور اس میں نہ صرف درمیانی اور طویل مدتی قرضے شامل ہوں گے بلکہ فیکٹری کی توسیع، دکانوں کی مرمت اور ورکنگ کیپیٹل سمیت روزمرہ کی سرگرمیوں سے متعلق مالی ضروریات بھی شامل ہوں گی۔




