منگل, جنوری 20, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چین کے اعلیٰ قانون ساز...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چین کے اعلیٰ قانون ساز سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے بیجنگ میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے مذاکرات کئے۔

ژاؤ لے جی نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، نئے دور میں مزید قریبی چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے اور دونوں اقوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

ژاؤ لے جی نے کہا کہ چین اپنے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کو پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے منصوبے (اُڑان پاکستان) 2024-2029 کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ چین، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور صنعت، زراعت، کان کنی، نقل و حمل اور عوامی فلاح و بہبود جیسے اہم شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پرعزم کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ژاؤ لے جی نے کہا کہ چین کی این پی سی نظم و نسق، قانون سازی، نگرانی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تجربات کے تبادلے کو گہرا کرنے کی خواہاں ہے اور اس ضمن میں دیہی احیا اور ماحول دوست ترقی جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تائیوان، سنکیانگ اور شی زانگ سے متعلقہ امور سمیت چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!