منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینشائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، ایک ہی روز دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھ...

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، ایک ہی روز دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھ سکیں گے

کرکٹ کے شائقین کیلئے خوشخبری، ایک ہی روز میں دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھ سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15فروری کو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا ہوگا، آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13سے 22فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائیگا، اسکا مقصد براعظم سے ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم کی فراہمی اور ایشیائی کرکٹ کے فیوچر اسٹارز کو متعارف کرانا ہے، پاکستان اور بھارت کیساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے، پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سے رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

گرین شرٹس مہم کا آغاز 13فروری کو نیپال کیخلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا میچ نیپال سے ہونا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!