ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ریاستی کریک ڈائون مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہروں میں شریک افراد کو تین دن کے اندر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ایسانہ کرنے پرسخت کارروائی کی کی جائیگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹی وی سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ وہ نوجوان جو دھوکے میں آ کر مظاہروں میں شامل ہوئے انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائیگا اور اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائیگی۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئیگا۔




