منگل, جنوری 20, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس...

ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

یورپی ملکوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور گرین لینڈ سے متعلق امریکی موقف کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان رہنمائوں نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور دبائو کے ذریعے فیصلے مسلط نہیں کئے جا سکتے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اتحادی ممالک کیخلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا جبکہ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے فیصلے سے جڑا ہے، کسی بیرونی دبائو سے نہیں۔

ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورپ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہیں آئیگا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے، انہوں نے خبردار کیا کہ گرین لینڈ پر کسی بھی امریکی فوجی کارروائی سے نیٹو اتحاد کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

فرانس، جرمنی اور ناروے نے بھی امریکی صدر کی ٹیرف دھمکیوں کو بلیک میلنگ قرار دیدیا ہے۔

میڈیا کے مطابق یورپی ردعمل کیلئے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں ممکنہ جوابی اقدامات پر غور کیا جائیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!