منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینگزشتہ سال سرحد پار ریلوے اور وسطی ایشیا سے روابط میں سنکیانگ...

گزشتہ سال سرحد پار ریلوے اور وسطی ایشیا سے روابط میں سنکیانگ ملک بھر میں سرفہرست رہا

سال 2025 کے دوران چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی بندرگاہوں پر زبردست نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرحد پار ریلوے ٹریفک کے حجم کے اعتبار سے یہ خطہ پورے ملک میں سرفہرست رہا۔ یہ بات مقامی حکام نے جمعہ کے روز بتائی ہے۔

سنکیانگ نے وسطی ایشیا کے لئے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق علاقائی دارالحکومت ارمچی اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے درمیان چلنے والی مسافر پروازیں چین کی ان ممالک کے ساتھ مجموعی مسافر پروازوں کا 35.1 فیصد بنتی ہیں جو ملک بھر میں سب سے زیادہ تناسب ہے۔

خطے میں 19 بندرگاہیں فعال رہیں اور گزشتہ برس آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات کا نفاذ عمل میں لایا گیاہے۔

سنکیانگ امیگریشن انسپیکشن جنرل اسٹیشن کے ایک اہلکار لیو پینگ کے مطابق ارمچی بندرگاہ پر مخصوص کارگو زونز کے قیام اور ترجیحی پروازوں کے لئے "فاسٹ ٹریک” طریقۂ کار متعارف کرایا  گیاہے۔ بین الاقوامی کارگو پروازوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 170 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مسافروں نے سرحد پار تجارت، سیاحت اور سرحدی علاقوں کے دوروں کے لئے سنکیانگ کا رخ کیاہے۔

مسافروں کی بڑھتی آمد و رفت میں آسانیاں لانے کے لئے ہورگوس اور ارمچی جیسے بڑے بندرگاہی مراکز پر امیگریشن سروس سینٹرز قائم کئے گئے۔ ان سینٹرز پر پالیسی رہنمائی سے لے کر ہنگامی طبی امداد اور کرنسی کے تبادلے تک تمام سہولیات اور خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔

لیو پینگ کے مطابق ‘سمارٹ پورٹس’ کی تعمیر اور ادارہ جاتی کھلے پن کے تسلسل سےسنکیانگ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے (بی آر آئی) میں  مؤثر انداز میں شامل ہو کر چین کو وسطی ایشیا اور دیگر ممالک سے جوڑنے والا ایک اہم راستہ بن گیا ہے۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سنکیانگ کی بندرگاہوں پر سال 2025 میں زبردست نقل و حرکت دیکھی گئی

سرحد پار ریلوے ٹریفک کے حجم میں سنکیانگ ملک بھر میں سرفہرست رہا

ارمچی سے 5 وسطی ایشیائی ممالک کے لئے سب سے زیادہ پروازیں روانہ ہوئیں

خطے کی 19 فعال بندرگاہوں پر تمام آپریشنل ضروریات پوری کی گئیں

ارمچی کی بندرگاہوں پر مخصوص کارگو زونز اور فاسٹ ٹریک طریقہ کار اپنایا گیا

بین الاقوامی کارگو پروازوں میں سالانہ بنیاد پر 170.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سال 2025 میں 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مسافر سنکیانگ کا دورہ کر چکے ہیں

مسافروں کے لئےامیگریشن سروس سینٹرز میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں

سمارٹ پورٹس اور ادارہ جاتی کھلے پن کے ذریعے سنکیانگ بی آر آئی میں مؤثر شامل ہے

سنکیانگ چین کو وسطی ایشیا اور دیگر ممالک سے جوڑنے والا اہم راستہ بن گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!