منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینچین کے ہائی نان میں خصوصی کسٹمز آپریشنز سے صنعتی کارکردگی اور...

چین کے ہائی نان میں خصوصی کسٹمز آپریشنز سے صنعتی کارکردگی اور کاروبار میں نمایاں تیزی

گزشتہ برس 18 دسمبر کو چین نے ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں جزیرے بھر کی سطح کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔

اس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے اندر ہی نمایاں تبدیلیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

خصوصی کسٹمز آپریشنز کے تحت ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں منفرد نگرانی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ اس نظام کو  ’پہلی لائن پر زیادہ آزاد رسائی، دوسری لائن میں منظم رسائی اور جزیرے کے اندر آزادانہ نقل و حرکت‘ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق  18 دسمبر 2025 سے 17 جنوری 2026 تک فرسٹ لائن کے زیرو ٹیرف درآمد شدہ مال کی مالیت 70 کروڑ 50 لاکھ یوآن رہی جو تقریباً 10 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔

دوسری لائن کے ذریعے اندرونِ ملک فروخت ہونے والی پراسیسڈ اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 59 لاکھ یوآن رہی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): فو ژین کون، اسٹاف ممبر، جنرل آپریشنز ڈویژن، یانگ پو کسٹمز، صوبہ ہینان

"خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد سے یانگ پو کی ’زیرو ٹیرف‘ درآمدات میں بنیادی طور پر پیٹرو کیمیکل خام مال، معدنیات، اور کیمیائی خام مواد شامل ہیں۔ زیرو ٹیرف پالیسی کی بدولت کاروباروں نے خام مال کی درآمدی لاگت میں نمایاں کمی کی اور ہینان ایف ٹی پی کے جغرافیائی فوائد اور بندرگاہی لاجسٹک سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس سے صنعتی سلسلے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی اور منڈی میں مسابقت بڑھ گئی۔”

ہینان میں پراسیس کی گئی زیرو ٹیرف مصنوعات مقامی پراسیسنگ سے 30 فیصد یا اس سے زیادہ ویلیو ایڈیڈ پیدا ہونے پر مین لینڈ میں ڈیوٹی فری داخل ہو سکتی ہیں۔

ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اب ویلیو ایڈیشن کا حساب اپ سپلائی چین کے ابتدائی اور آخری مرحلے کے کاروباروں کے درمیان مجموعی طور پر کیا جا سکتا ہے جس سے سپلائی چین کے لئے 30 فیصد حد پوری کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہو ڈِنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، دانژو ویدا کیمیکل کمپنی لمیٹڈ

"ہمارے لئے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد سب سے اہم تبدیلی "جمع شدہ ویلیو ایڈیڈ پروسیسنگ” کے فوائد ہیں جنہوں نے پالیسی کے فائدے اور صنعتی تعاون دونوں کو مضبوط کیا ہے۔ماضی میں ہر کمپنی کو ڈیوٹی فری حد تک پہنچنے کے لیے خود سے مخصوص ویلیو ایڈیڈ تناسب حاصل کرنا ضروری تھا۔اب مختلف ابتدائی اور آخری مرحلے کے کاروباروں کی پیدا کردہ اضافی قدر کو  جزیرے کے اندر سپلائی چین میں جمع کیا جا سکتا ہے۔ جب تک جمع شدہ اضافی قدر مقررہ حد کو پورا کرتی ہر ایک اس کے فوائد میں شریک ہو سکتا ہے۔”

غیر ملکی خام مال فراہم کرنے والوں کے لئے اس کا مطلب ہے کہ کم لاگت میں چینی منڈی تک رسائی سے عالمی  کاروباروں اور چین کی صنعتی زنجیر کے درمیان روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

سال 2025 میں ہینان ایف ٹی پی کے سب سے بڑے کارگو پورٹ یانگ پو میں کنٹینر ٹریفک میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یانگ شیاؤبِن، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹرانسپورٹ اینڈ پورٹ بیورو، یانگ پو اکنامک ڈویلپمنٹ زون

"سال 2025 میں کارگو کی گزرگاہ سالانہ 30 فیصد اضافے کے ساتھ  8 کروڑ 59لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ۔اس میں 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار ٹن غیر ملکی تجارتی مال شامل تھا۔ کنٹینر کی گزرگاہ 33 لاکھ 10 ہزار معیاری کنٹینر یونٹس (ٹی ای یوز) تک پہنچی جو کہ 65 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے جبکہ غیر ملکی تجارت کے کنٹینرز 10 لاکھ 90 ہزار  معیاری کنٹینر یونٹس (ٹی ای یوز) تھے جو، 114 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔”

حکام کے مطابق یہ اضافہ ہینان ایف ٹی پی سے متعلقہ پالیسیوں کے تحت پورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تیز تر ترقی، شپنگ روٹس میں اضافہ اور خدمات کی سہل کاری کی وجہ سے ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): یانگ شیاوبِن، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹرانسپورٹ اینڈ پورٹ بیورو، یانگ پو اکنامک ڈویلپمنٹ زون

"یانگ پو پورٹ کے شپنگ چینل کے توسیعی اور جدید کاری منصوبے کو مکمل کر کے بحری آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے جس سے 2 لاکھ ٹن وزنی کنٹینر شپ باقاعدگی سے لنگر انداز ہو سکیں گے۔ اس سے ہینان کی طویل مدت سے جاری گہرے پانی کی بڑی نہر کی کمی دور ہو گئی ہے۔”

جیسے جیسے ہینان ایف ٹی پی عالمی تجارتی اور سروسز مرکز میں تبدیلی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ چین اور دنیا بھر کے کاروباروں کے لئے مزید مواقع کھول رہا ہے۔”

ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا ایک ماہ مکمل

جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز نظام کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں

زیرو ٹیرف درآمدات اور صنعتی لاگت میں کمی نمایاں رہی

یانگ پو بندرگاہ میں کسٹمز آپریشنز کی بدولت کاروباری سرگرمیاں تیز ہوئیں

جمع شدہ ویلیو ایڈیڈ پروسیسنگ نے سپلائی چین کے فوائد بڑھائے

ہینان میں پراسیس کی گئی مصنوعات مین لینڈ میں ڈیوٹی فری داخل ہو سکتی ہیں

سال 2025 میں یانگ پو پورٹ کی کنٹینر ٹریفک 65 فیصد بڑھ گئی

غیر ملکی تجارتی کنٹینر کی گزرگاہ میں سالانہ 114 فیصد اضافہ ہوا

شپنگ چینل کی توسیع سے 2 لاکھ ٹن وزنی جہاز بآسانی آ سکیں گے

ہینان ایف ٹی پی عالمی تجارتی مرکز بن کر کاروباری مواقع بڑھا رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!