ہیڈلائن:
28 سال کی خدمات: مخلص چینی خاتون ریلوے کنڈیکٹر کا آخری بہار میلے کا سفر
جھلکیاں:
سالانہ بہار میلہ ’چھون یون‘ کی سفری سرگرمیوں کا آغاز چین بھر میں ہو گیا ہے۔
ژانگ جئے چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ میں بطور چیف کنڈیکٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں، اس سال کا بہار میلہ ان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔نانجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن کے مناظر
2۔ژانگ جیے کے مختلف مناظر
3۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
4۔ژانگ جیے کے مختلف مناظر
5۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر،چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
6۔ژانگ جیے کے مختلف مناظر
7۔ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
8۔ژانگ جیے کے مختلف مناظر
9۔ساؤنڈ بائٹ4(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
10۔ساؤنڈ بائٹ5(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
11۔ساؤنڈ بائٹ5(چینی):ژانگ جیے اور مسافر
12۔ چھون یون کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین نے’’چھون یون‘‘سالانہ بہار میلے کےسفر کا آغاز کر دیا ہے۔چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ میں چیف کنڈیکٹر ژانگ جیے کے لئے یہ سال کیرئیر کا 28واں چھون یون ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
’’ ہم جب اگلے اسٹیشن پر پہنچیں گے تو عملہ مدد کے لئے آئے گا۔ میں بھی ٹرین سے اترنے میں آپ کی مدد کے لئے موجود ہوں گی، تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
ژانگ کے لئے اس سال کے بہار میلے کا سفری سیزن معمول کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ معنی رکھتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
’’ریلوے میں شمولیت کے بعد ریگولر اسپیڈ ٹرینوں میں کام کرنے سے تیز رفتار ٹرینوں تک، اور ٹرین اٹینڈنٹ سے چیف کنڈیکٹر بننے تک مجھے 20 سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔یہ میرا آخری بہار میلہ سفر ہوگا۔ میں سروس کے اس آخری حصے میں محنت کرنا چاہتی ہوں تاکہ اسے بہترین طریقے سےختم کرسکوں۔‘‘
گزشتہ برسوں کے دوران ژانگ نے چین کے ریلوے نظام کی شاندار ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی):ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
’’ماضی میں ہم ٹکٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے نوٹ بک کا استعمال کرتے تھے جو کہ ایک مشکل اور غیر موثر طریقہ تھا۔
اب ہاتھ میں پکڑنے والے ٹکٹ چیکنگ آلات کے ساتھ مسافروں کی معلومات فوری طور پر دستیاب ہوتی ہیں جس سے ہماری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔‘‘
ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی نے ژانگ کے کام کو آسان کردیا ہے، لیکن ان کا مسافروں کی خدمت کاجوش اور جذبہ بدستور قائم ہے۔
ساؤنڈ بائٹ4(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
’’اپنے قدموں پر دھیان دیں۔ براہ کرم سوار ہونے کے بعد اندر چلتے رہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ5(چینی):ژانگ جیے اور مسافر
’’آپ کس اسٹیشن پر اتریں گی؟
وین ژو جنوبی ریلوے اسٹیشن۔
آپ ابھی سوار ہوئی ہیں، ٹھیک کہا؟
جی ہاں۔
ٹھیک ہے، آپ کی سیٹ اے 5 ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ6(چینی): ژانگ جیے، چیف کنڈیکٹر، چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ
’’بہار میلے کا سفر شروع ہو چکا اور گھروں کا راستہ خوشگوار ہے۔ میں سب کے لئے یادگار سفر اور محفوظ واپسی کی خواہشمند ہوں۔‘‘
نانجنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link