چین کے محکمہ صحت کے حکام ملک کے مرکزی دوا خریداری پروگرام کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں گے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی صحت سلامتی انتظامیہ(این ایچ ایس اے)نے کہا ہےکہ کچھ خریدی گئی ادویات کے ساتھ منسلک ممکنہ معیار کے خطرات پر خدشات کے بعد چین کے محکمہ صحت کے حکام ملک کے مرکزی ادویات خریداری پروگرام پر آراءاور تجاویز اکٹھی کریں گے۔
این ایچ ایس اے نے پیر کے روز بتا یا کہ یہ خدشات شنگھائی کے سیاسی مشیروں اور طبی ماہرین نے اُٹھائے تھے۔
این ایچ ایس اے دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے منگل کے روز ماہرین کو شنگھائی بھیجے گا جہاں وہ سیاسی مشیروں اور طبی ماہرین سے بڑے پیمانے پر ادویات کی خریداری کی پالیسیوں میں بہتری اور پروگرام کے تحت منتخب ادویات کے معیار اور افادیت کو یقینی بنانے کے بارے میں تجاویز سنیں گے۔
این ایچ ایس اے نے کہا کہ وہ منتخب ادویات کے استعمال اور اثرات کے بارے میں صف اول کے کلینیکل ماہرین سے بھی رائے لیں گے اور یہ آراء اور تجاویز پھر ادویات کے معیار کی نگرانی کرنے والے حکام کو پیش کی جائیں گی۔
چین مختلف طریقوں سے ادویات کی دستیابی میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہا ہے جن میں بڑے پیمانے پر خریداری اور قیمتوں کے مذاکرات کے بارے میں پروگرام شامل ہیں۔
