اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2025 کے 3 خلائی مشنز کے لوگو کی رونمائی کردی

چین نے 2025 کے 3 خلائی مشنز کے لوگو کی رونمائی کردی

چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے  ایک لانگ مارچ۔2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے شین ژو۔ 19 عملہ بردار خلائی جہاز روانہ کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نےچین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے 3 اہم مشنز ، عملہ بردار خلائی جہاز شین ژو ۔20 ، شین ژو ۔21  اور مال بردار جہاز تھیان ژو ۔9 کے لوگو کی رونمائی کردی ہے۔

سی ایم ایس اے نےپیر کے روز کہا کہ یہ نئے لوگو چینی خلابازوں کی ہمت و عزم اور کائنات کے راز جاننے کے لئے ان کی وابستگی کی علامت ہیں۔

چین نے پہلے انسان بردار خلائی مشن شین ژو۔5 کے بعد سے ہر انسان بردار مشن کے لئے  ایک لوگو ڈیزائن کیا ہے۔ سی ایم ایس اے نے 2023 سے ملک کے خلائی مشنز کے لئے لوگو پر رائے حاصل شروع کی اوراس کے بعد سے اس عمل کو برقرار رکھا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق شین ژو20 اور شین ژو ۔21 مشنز میں ہر ایک کا عملہ 3 خلابازوں پر مشتمل ہوگا ۔ شین ژو۔20 خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول کی ریڈیئل پورٹ جبکہ شین ژو ۔21  اس کے سامنے کی پورٹ پر لنگرانداز ہوگا۔

خلا بازوں کے اہم امور میں خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں ، اسٹیشن کے کارگو ایئرلاک ماڈیول کی مدد سے کارگو آؤٹ باؤنڈ ڈلیوری کے ساتھ ساتھ خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے تجربات شامل ہیں۔

چین 2025 کی دوسری ششماہی میں جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ مقام سے تھیان ژو۔9 مال بردار خلائی جہاز کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ مشن خلابازوں اور خلائی اسٹیشن کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے پروپیلنٹ ، مختلف قسم کے پے لوڈ اور دیگر اشیا مہیا کرے گا ۔

چین کا انسان بردار خلائی اسٹیشن منصوبہ اپنے اطلاق اور تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہرسال 2 انسان بردار خلائی مشن اور ایک سے 2 مال بردار مشن بھیجے جاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!