اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ایک ہی دن میں3 راکٹ انجن چلانے کے تجربات مکمل...

چین نے ایک ہی دن میں3 راکٹ انجن چلانے کے تجربات مکمل کر لئے

چائنہ ایئرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق چین نے مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن چلانے کے 3  تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے- (شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چائنہ ایئرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق چین نے مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن چلانے کے 3 تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں ایک ہی دن میں 2 قسم کے مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن چلانے کے 3 تجربات کئے ہیں۔

یہ تجربات سی اے ایس سی کے ماتحت ادارے اکیڈمی آف ایئرو اسپیس پروپلشن ٹیکنالوجی نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن کے علاقے باؤلونگ یو میں واقع ایک مرکز پر کئے۔

ان تجربات میں 120 ٹن مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل والے راکٹ انجن اور 18 ٹن مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل والے راکٹ انجن شامل تھے۔

ادارے کے مطابق یہ جدید لانچ وہیکل انجنوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور ترسیل کے لئے تجربات اور تصدیق کی ملکی صلاحیتوں میں ایک بڑی پیشرفت کی علامت ہے  جو مستقبل میں لانچ کئے جانے والےمشنز کو تقویت دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!