اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل...

چین کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل روشن کردی گئی

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے سن آئی لینڈ تفریحی مقام میں ہاربن 2025  ایشیائی سرمائی کھیلوں کی روشن کی جانے والی مشعل دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل کھیلوں کے آغاز سے 18 روز قبل سن آئی لینڈ تفریحی مقام میں روشن کردی گئی ہے۔

مشعل کو مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 11 بجکر 14 منٹ پر مختصر تقریب کے بعد روشن کیا گیا جس کا آغاز 90 بچوں پر مشتمل ایک گروپ نے موسیقی سے کیا۔

اس مشعل کی اونچائی 735 ملی میٹر، اوپر کا قطر 115 ملی میٹر اور گرفت کا قطر 50 ملی میٹر ہے۔ اس کا ڈیزائن ، موضوع "سرعت ” فطرت اور متحرک زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے ۔ ڈیزائن ایک کھلتے ہوئے گل یاس کی شکل اختیار کرتا ہے، جس میں چائنہ سرخ ، گل یاس جامنی، اورسفید براق جیسے رنگوں کو مربوط کیا گیا ہے ۔ یہ  صوبہ حئی لونگ جیانگ اور میزبان شہر ہاربن کے خلوص ، گرم جوشی ، کھلے پن ، جامع پن کی خصوصی علامات ہیں۔

تقریب کے چیف ڈائریکٹر وانگ ژینگ نے بتایا کہ اس پوری تقریب میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی پر زور دیا گیا ہے۔ اسٹیج کا ڈیزائن فطرت کا احترام کرنے پر مرکوز تھا جس نے  برفانی مناظر کو بھرپور ثقافتی دلکشی سے جوڑا۔

اس تقریب میں ایک آن لائن مشعل ریلے کا آغاز بھی ہوا جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وقت اور جگہ سے قطع نظر ان عظیم کھیلوں اور ثقافتی تقریب میں شرکت کا موقع دیتا ہے۔ آف لائن مشعل ریلے 3 فروری سے شروع ہوگا۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کا صدرمقام ہاربن 7 سے 14 فروری تک دوسری مرتبہ کھیلوں کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل 1996 میں وہ ان کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرچکا ہے۔

مقابلوں کے حال ہی میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئس ہاکی اور کرلنگ ایونٹس بالترتیب 3 اور 4 فروری کو شروع ہوں گے۔ کھیلوں کا مجموعی شیڈول 12 دن پر محیط ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!